Saturday 28 December 2019

Or jab Oont Roo para .when camel cry

""جب اونٹ روپڑا""

ابوداؤد کتاب الجہاد میں ہے۔حضرت عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں آپ صلی اﷲعلیہ وسلم ایک مرتبہ ایک انصاری کے باغ میں تشریف لےگئے
۔وہاں ایک اونٹ تھا،اس نے جونہی اﷲکےرسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم کودیکھا
تودیکھ کربھری آواز نکالی اور ساتھ ہی اس کی آنکھوں سے چھم چھم آنسو ٹپکنے لگے،
اﷲ کے رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم اس کےپاس چلے گے'اس کے سڑ پر شفقت سے ہاتھ پھیرا،وہ خاموش ہوگیا،،،،،،،پھر آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نے پوچھایہ اونٹ کس کاہے؟اتنے میں ایک انصاری جوان بھی آن پہنچا،وہ کہنےلگا!جی میراہےاے اﷲ کے رسول صلی اﷲعلیہ وسلم،،،،،اس پر آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نے اسے ڈانٹ پلاتے ہوئےکہا:اﷲ نے تجھےاس اونٹ کا مالک بنایاہے،تجھےاس حیوان کے بارے میں اﷲسےڈر نہیں لگتا،اس نے ابھی میرے پاس شکوہ کیا ہےتواسےبھوکارکھتاہےجبکہ مشقت پوری لیتاہےاور سے تھکاتاہے۔،سبحان اﷲ،میرے اور آپ کےپیارے حضور صلی اﷲعلیہ وسلمانسانوں ہی نہیں بلکہ حیوانوں کے لیے بھی رحمت ہیں۔اﷲتعالی نے حضور صلی اﷲعلیہ وسلم کو مخاطب کرکےفرمایا:
"ہم نےآپ صلی اﷲعلیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکربھیجاہے"

♥ صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب صَلَّى اﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد ♥
♥♥♥ Talib-e-Dua ♥♥♥ AHMED KAMAL♥♥♥ 0312 ♥ 2524517 ♥♥♥♥

No comments:

Post a Comment